آئین کے مطابق 20 صوبے بھی بن سکتے ہیں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین میں گنجائش موجود ہے 20 صوبے بن سکتے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اہداف پر بات ہوئی ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تحفظات اٹھائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) شہر میں ترقیاتی کام آگے بڑھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئین میں گنجائش موجود ہے، 20 صوبے بن سکتے ہیں۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی کا آنے والا ایڈمنسٹریٹر غیرجانبدار ہوگا، جب کہ آئندہ الیکشن میں میئر ایم کیو ایم کا ہی ہوگا لیکن نام پارٹی طے کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو