پاکستانی ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد کا ایک اور بھارتی ریکارڈ پر قبضہ

پاکستانی ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نے ایک اور بھارتی ریکارڈ پرقبضہ جمالیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر دیا۔ راشد نے ایک گھنٹے میں 10 کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے جے انتھ ریڈی کے پاس تھا، جنہوں نے ایک گھنٹے میں 1155 ککس لگا رکھی تھیں، اس ریکارڈ کے ساتھ راشد نسیم کے ریکارڈز کی تعداد 60 ہوگئی جبکہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی طرف سے بنایا جانے والا یہ 74 واں ریکارڈ تھا۔

محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارت کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے۔ راشد نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 60 سے زائد ریکارڈز بنا چکا ہوں، چاہتا ہوں کہ حکومت پاکستان میری خدمات کو سراہتے ہوئے سرکاری اعزاز سے نوازے، محمد راشد کا اگلا ہدف ملک کے لیے ریکارڈ کی سینچری بنانا ہے، اپنا یہ ریکارڈ پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو