گھوٹکی میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ملزمان کا ساتھیوں کی رہائی کیلئے تھانے پر حملہ

گھوٹکی کے علاقے جروار میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران جواریوں کے کئی ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جواریوں کو رہا کرانے کے لیے ساتھی ملزمان نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق جواریوں نے تھانے کے گیٹ پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔

پولیس کی مزید نفری طلب کرنے پر حملہ آور جواری فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو