متحدہ عرب امارات کی ایرانی صدر کے بیان کی مذمت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل سے معاہدے پر ایرانی صدر حسن روحانی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیدیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق اماراتی حکام نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور صدر حسن روحانی کے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خبر ایجنسی کےمطابق امارتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو اس سے متعلق احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

صدر حسن روحانی نے امارات اور اسرائیل تعلقات کو بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے قدم مضبوط کرنے کے سنگین نتائج رونما ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو