آن لائن شاپ بنائیں، پیسے کمائیں۔ ویب سائٹ بنوانے کی بھی ضرورت نہیں، سیل پہ کوئی کمیشن نہیں

زیادہ سے زیادہ پیسے کمانا اور باآسانی پیسے کمانا، ہر ایک کی خواہش ہے۔ گوگل سرچ انجن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے سے آن لائن خرید و فروخت میں تین سے چار گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ آن لائن کاروبار کو بہت تیزی سے فروغ مل رہا ہے۔ ہر کوئی گھر بیٹھ کر پیسے کمانا چاہتا ہے۔

انٹرنیٹ یعنی آن لائن پیسے کمانے کا سب سے کامیاب اور منافع بخش طریقہ آن لائن مصنوعات بیچنا ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں ایمزون اور علی بابا کے مالک، اپنی ویب سائٹس کے ذریعے مصنوعات بیچتے ہیں۔ بلکہ بہت سے پاکستانی بھی اب یہ کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی غیرملکی ویب سائٹ پہ اپنی مصنوعات لگاتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ جس کیلئے انھیں ویب سائٹ کو کرایہ اور کمیشن ادا کرنا پڑتا ہے اور بھاری سرمایہ کاری بھی کرنا پڑتی ہے۔

ان ویب سائٹ کی بجائے خود سے مصنوعات کو آن لائن متعارف کروا کر فروخت کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ کی ضرورت ہوتی ہے یعنی “آن لائن شاپ” بنانا پڑتی ہے۔ جہاں اپنی مصنوعات کی تصاویر اور دیگر تفصیلات موجود ہوں۔

ویب سائٹ بنوانا ایک مہنگا کام ہے۔ پھر اس کی تشہیر اور اپنی اشیاء فروخت کرنا بھی آسان نہیں۔ پھر ویب سائٹ کی دیکھ بھال ایک فن ہے۔ ویب سائٹ میں کوئی مسئلہ بن جائے تو اس کو حل کرنے کی صلاحیت ہر ایک میں نہیں ہوتی۔

اگر کوئی سرچ انجن گوگل وغیرہ میں پروڈکٹ تلاش کرے تو بھی سرچ انجن میں چند پروڈکٹس کی ویب سائٹ پہلے نہیں آتیں کیونکہ ان ویب سائٹس کی سرچ انجن میں رینکنگ بہت کم ہوتی ہے۔ جن ویب سائٹس پہ گاہکوں کا بہت زیادہ آنا جانا ہوتا ہے، وہاں ہر طرح کی سیل ہوتی ہے اور سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ جس ویب سائٹ پہ بہت سے لوگ اپنی مصنوعات فروخت کررہے ہوتے ہیں، ان ویب سائٹس کی سرچ انجن میں رینکنگ ٹاپ پہ ہوتی ہیں۔

Business / E-Commerce Website Ready in 10 Minutes

اب آن لائن بزنس یا مصنوعات کا سٹور بنانے کیلئے ویب سائٹ بنوانے کی ضرورت نہیں۔ دنیا مارٹ پہ جائیں، اکاؤنٹ رجسٹرڈ کریں، مصنوعات لگا کر بیچنا شروع کریں اور پیسے کمائیں۔

دنیا مارٹ ڈاٹ پی کے DunyaMart.Pk نے کاروبار اور ملازمتوں کی نئی راہیں متعارف کروا دی ہیں۔

دنیا مارٹ ڈاٹ پی کے DunyaMart.pk فری میں بھی آن لائن شاپ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہے تاکہ آپ پہلے ویب سائٹ پہ مصنوعات لگانا اور کاروبار کرکے پیسے کمانا سیکھ جائیں۔ یہ پلیٹ فارم ہر اس شخص کو دعوت دیتا ہے جو کسی بھی طرح کا آن لائن کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ دنیا مارٹ پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے والے، کاروباری لوگوں کو ایک بڑا پلیٹ فارم دے رہی ہے۔

دنیا میں کچھ ویب سائٹ آن لائن مصنوعات ڈسپلے کرکے بیچنے کی سہولت دیتی ہیں، جن میں ایمزون، دراز وغیرہ شامل ہیں۔ مگر یہ سب ویب سائٹس دس سے بیس فیصد ہر فروخت پہ کمیشن لیتی ہیں۔ اس سے ہر چیز کی قیمت دس سے فیصد بڑھ جاتی ہے اور آن لائن شاپ بنانے والے کا منافع کم ہوجاتا ہے۔ پھر آپ کو اپنی مصنوعات کی تشہیر بھی خود سے کرنا پڑتی ہے۔ تشہیر کرنے پہ جب گاہک ان ویب سائٹ پہ جاتا ہے، اسے ویب سائٹ پہ ہی پیمنٹ کرنا ہوتی ہے۔ جبکہ دنیا مارٹ کے ذریعے آن لائن سیل پہ کوئی کمیشن بھی نہیں ادا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی دنیا مارٹ کے ذریعے ادائیگی ہوتی ہے۔ بلکہ دنیا مارٹ پہ ہر آن لائن شاپ والا بینک، جیز کیش، ایزی پیسہ یا کیش آن ڈلیوری کے ذریعے خود پیمنٹ وصول کرسکے گا اور کوئی کمیشن بھی نہیں دینا ہوگا۔

پاکستان میں دنیا مارٹ ڈاٹ پی کے DunyaMart.pk نے “کمیشن فری آن لائن شاپ” سے پیسے کمانے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

دنیا مارٹ کے علاوہ کوئی بھی ویب سائٹ آن لائن شاپ کا پتہ، فون نمبر، ای میل ایڈریس یا سوشل میڈیا لنکس نہیں دینے دیتی۔ ایسی ویب سائٹس آن لائن شاپ اور گاہک کا آپس میں کسی طرح رابطہ بھی نہیں ہونے دیتیں۔ یعنی وہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں نہیں جان پاتے۔ لیکن دنیا مارٹ ڈاٹ پی کے پہ آن لائن شاپ کا پتہ، رابطہ نمبر، ای میل، سوشل میڈیا لنکس، پروڈکٹس سب واضح ہوتا ہے۔ دنیا مارٹ پہ آپ کی آن لائن شاپ ایسے ہی ہوتی ہے جیسے آپ کی اپنی ویب سائٹ ہو اور آپ کی رقم کی ادائیگی کی معلومات اور رابطے کے ذرائع واضح نطر آرہے ہوتے ہیں۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اب ہر کاروبار کرنے والے کو آن لائن بزنس ویب سائٹ بنوانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اپنی آن لائن شاپ کا ویب ایڈریس آپ اپنے وزٹنگ کارڈ یا پمفلٹ یا انٹرنیٹ پروفائلز، سوشل میڈیا فیس بک، ٹویٹر پہ بھی استعمال کرسکیں گے۔ گاہک سے آپ کا رابطہ آپ کے نمبر یا ای میل کے ذریعے ہو سکے ہوگا۔ پیمنٹ اور ڈلیوری کا اپنے کسٹمر سے فون یا ای میل پہ طے کرسکیں گے۔ جیز کیش، ایزی پیسہ، بینک اکاؤنٹ سے خود پیمنٹ وصول کریں گے۔

ویب سائٹ کمپنی کی مخصوص کورئیر کمپنی کی بجائے کورئیر یا ڈلیوری دینے کا جو طریقہ آپ کو سستا پڑتا ہے، اس کے ذریعے سپلائی دے سکیں گے۔ آن لائن کسٹمر ریکارڈ، سٹاک کی تفصیل، سیل رپورٹس اور لیجر کے فیچر بھی موجود ہیں۔

آج ہی دکاندار، طالب علم، گھریلو خواتین اپنا کاروبار شروع کریں۔ فری ٹرائل سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی فری رجسٹریشن کروائیں اور فری اکائونٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ فری رجسٹریشن اور فری اکائونٹ کی سہولت محدود مدت کیلئے ہے۔

کچھ لوگوں کے پاس اچھی پروڈکٹس ہوتی ہیں یا وہ پروڈکٹ تیار کرسکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مارکیٹ میں اچھے روابط ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ پہلے سے مصنوعات تیار کررہے ہیں یا ان کی دکان ہوتی ہے اور وہ اپنے کاروبار کو اندرون و بیرون ملک وسعت دینا چاہتے ہیں یا آن لائن اپنی مصنوعات بیچنا چاہتے ہیں لیکن ان کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیسے آن لائن کاروبار شروع کریں۔

پاکستان میں فری لانسنگ کے ذریعے بھی پیسے کمائے جارہے ہیں۔ کوئی گرافکس ڈیزائننگ کا کام جانتا ہے تو کوئی ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ یا کوئی درآمد برآمد کی خدمات دے سکتا ہے تو وہ اپنی خدمات دے کر پیسے کما رہا ہے۔

دنیا مارٹ نے اس کو بہت ہی آسان کردیا ہے۔ دنیا مارٹ نے یہ سب سہولت ایک ہی جگہ پہ دے دی ہے۔

دنیا مارٹ کی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ ہر اس پاکستانی تک جو کاروبار کرنا چاہتا ہے یا آن لائن کاروبار کے ذریعے پیسے کمانا چاہتا ہے، اس کو ہر سہولت انتہائی کم قیمت میں میسر ہو۔

ہمیں اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچانا چاہئے تاکہ ہر کوئی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو