افغان حکومت طالبان کی رہائی کا عمل روکے، فرانس

فرانس نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان حکومت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فرانسیسی شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان قیدیوں نے فرانسیسی شہریوں کو قتل کیا ،ان کی رہائی کی مخالفت کرتے ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق رہائی کی منظوری پانے والے طالبان قیدیوں نے فرانس کے فوجیوں اور امدادی کارکنوں کو قتل کیا۔

اپنے بیان میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل کو فوری طور پر روکے ۔

واضح رہےکہ افغان لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی، افغانستان حکومت کے اس عمل کا امریکا نے خیر مقدم بھی کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو