حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

حکومت نے بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو ملک میں سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو