امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی قرارداد مسترد، امریکا تنہائی کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہوں۔

ادھر اقوام متحدہ کے 15 میں سے صرف دو ارکان نے ایران پر پابندیوں کی مدت بڑھانے کی امریکی قرارداد کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے ایران پر ہتھیاروں کی پابندیاں بڑھانے کو مسترد کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی 75سالہ تاریخ میں امریکا اس سے زیادہ تنہا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ دن ایران کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران پر روایتی ہتھیاروں کی پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہونے جا رہی ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی قرارداد مسترد ہو گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو