بظاہر لگتا ہے مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں: رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگر مریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔ شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اور بھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکر نہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو