لمبے چوڑے پاوربینک کی بجائے اب کریڈٹ کارڈ جتنا ایک چارجر بنایا گیا ہے جس کی گنجائش دس ہزار ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ اس کی بدولت ایک بڑے اسمارٹ فون کو تین دن تک زندہ رکھا جاسکتا ہے۔
اس میں یو ایس بی سی کی بدولت تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے جبکہ روایتی پاور بینک بیٹیری فل کرنےمیں 5 گھنٹے بھی لگادیتے ہیں۔ سپر مِنی تین دلکش رنگوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت ویئرایبل اور چھوٹے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور چھوٹے گیمز بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔
لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ موبائل فون کی بیٹریوں کی صلاحیت یعنی ایم اے ایچ بڑھائے جانے چاہئیں تاکہ پاور بینک کی ضرورت ہی نہ رہے. یہ امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں موبائلز کی بیٹریوں کو بہتر کیا جائے گا.
اچھی بات یہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سپر منی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 34 سے 70 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے۔