34 حج اور 45 عمرے کرنے والے 120 سالہ عالم دین مفتی جلال الدین جمالی سے ملیے

نواب شاہ میں ممتاز عالم دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی 120 سال کے ہیں اور وہ بغیر چشمے کے لکھتے، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔

مفتی جلال الدین جمالی گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی ہیں اور یہ زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکے ہیں جب کہ انہوں نے 34 حج اور 45 عمرے کیے ہیں۔

آپ مولانا عبیداللہ سندھی کےشاگرد رہ چکے ہیں اور آپ نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علماء کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے۔

مفتی جلال الدین جمالی نے قرآن پاک اور بخاری شریف کے کچھ حصے کا ترجمہ اور دیگر کتابیں لکھیں جب کہ روزانہ خواتین اور مرد دور دراز سے آپ سے ملاقات اور دعا کرانے آتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو