آکلینڈ، لاک ڈاؤن میں مزید 12 روز کی توسیع

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے باہر بھی کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہونے پہ، وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں مزید 12 دن کی توسیع کردی۔

نیوزی لینڈ کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آکلینڈ سے آگے بڑھ گئی ہے، ایک دن میں ملک میں مقامی منتقلی کے 12 مزید کیس سامنے آئے ہیں۔جن میں سے 2 متاثرین آکلینڈ سے باہر رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے بھارت دنیا کا چوتھا متاثر ترین ملک بن گیا ہے، بھارت میں یومیہ ساڑھے 64 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ادھر برطانیہ نے فرانس سے آنے والوں کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ نے اپنی 14 دن قرنطینہ کی فہرست میں فرانس، نیدرلینڈز اور دیگر 3ملکوں کو بھی شامل کرلیا ہے، فہرست میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا، فرانس نے جوابی اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو