بھارت، امریکا اور برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات41 ہزار3 سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں برقرار رکھنے اور فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو چودہ روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 9602 ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔

آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 65 ہزار سے زائد مریض سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک ہی دن میں مزید 990 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو