وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر آزاد نہ ہوں، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پرچم کشائی کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر آزاد نہ ہوں، اگر پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلانا ہے تو جھوٹے الزامات اور طعنہ زنی کی سیاست کو دفن اور شفاف احتساب کو پروان چڑھانا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے زیرِ اہتمام ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی، صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی اورکیک کاٹا، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

شہباز شریف نےاپنے خطاب میں پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم نے پشاور کی ایک بی آر ٹی کے مقابلے میں 3 میٹرو بنائیں، احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا، کشمیریوں کو ان کےحقوق دلوانے کیلئے لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف دور میں جتنے بھی منصوبے لگے، وہ بالکل شفاف تھے، سوا دو سال میں ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو