صدر مملکت کا یوم آزادی کے موقع پر سول ایورڈز کا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایورڈز کا اعلان کر دیا۔

صدر پاکستان کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جب کہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشان امتیاز جب کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا۔

مولانا طارق جمیل کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس، مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے نشان امتیاز جب کہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کے لیے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاروق قیصر، نعیم بخاری اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے لیے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہہ جبین قزلباش کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو