موزمبيق کی اہم بندرگاہ پر داعش كا قبضہ

ماپوتو: دولت اسلامیہ (داعش) نے افریقی ملک موزمبيق كی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ كر ليا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسيسی خبر رساں ادارے كے مطابق موزمبيق كے فوجی حكام نے اعلان كيا ہے كہ داعش نے قدرتی گيس سے مالامال ’موكيمبوا دا پريا‘ بندرگاہ پر قبضہ كر ليا۔

موزمبيق كے فوجي حكام كا كہنا ہے كہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے ميں آر پی جی سيون كا استعمال كيا اور ايک بحری جہاز پر بھی فائرنگ كی۔

رپورٹ كے مطابق موكيكمبوا دا پريا موزمبيق كی سيال كويڈ گيس كی تنصيبات والے علاقے جزيرہ نما افونگی سے 80 كلوميٹر سے بھی كم كے فاصلے پر ہے اور اس پر قبضہ كر ليا گيا ہے۔

واضح رہے كہ شمالی موزمبيق 2017ء سے دہشت گردوں كے نشانے پر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو