دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں چوہدری برادران کا مشورہ

مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا بھائی اور عقیدتوں کا مرکز ہے، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے تھی، ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری برادران نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جس طرح کےتعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں، خاموشی سے جا کر بات کرنی چاہیے تھی، یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنا پڑیں، سب سے زیادہ زرِ مبادلہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی برادر ممالک سے تعلقات میں خرابی پیدا کرے۔

چوہدری برادران نے کہا کہ اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، ان شاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو