ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جائے گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15 روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سےکیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ای سی سی 28 جولائی کو یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر اس کا اطلاق اگست سے نہ ہوسکا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو