کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک بچہ جاں بحق جب کہ دو بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو میں نامعلوم افراد نے ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ مدثر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جب کہ 4 شدید زخمی افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پولیس کو شہر میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو