سندھ میں یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں یکم محرم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحےکی نمائش اور ساتھ لےکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور یکم سے 10 محرم تک اسلحہ لے کر چلنے کا اجازت نامہ منسوخ رہے گا۔

یکم سے 10 محرم تک صوبے میں 5 افراد کے اجتماع، نفرت انگیز وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی جب کہ ہوائی فائرنگ اور بغیر اجازت نئے جلسوں و مجالس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو