بدکلامی کی روک تھام کیلئے ٹوئٹر کا زبردست فیچر

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بدکلامی کو روکنے کے لیے ایک زبرردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹ پر رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے’رپلائے لمٹنگ فیچر’ کے ذریعے صارفین اپنے ٹوئٹ پر آنے والے رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارف کے ٹوئٹ پر کوئی بھی رپلائے کر سکتا تھا لیکن اب صارف اپنی پوسٹ کے لیے رپلائے کرنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق چن سکیں گے۔

ٹوئٹر اس فیچر پر رواں سال مئی سے تجربہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے بلاک اور میوٹ کے آپشن کو استعمال کرنے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹوئٹر نے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ صارفین اور ویب سائٹ پر بھی فعال ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو