روزویلٹ ہوٹل کیلئے 125 ملین ڈالر کی منظوری کا امکان

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے آج ( بدھ کو) ہونے والے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125 ملین ڈالر کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

4 اگست 2020ء کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( PIAIL ) کے چیئرمین نے اپنے خط میں ایوی ایشن ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ مستقبل قریب میں PlAIL کو 50 ملین ڈالر لوٹا سکے اور نہ ہی گروی رکھے گئے اثاثوں کی وجہ سے مزید قرض لیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا، خط کے مطابق، حکومت سے فوری طور پر 125 ملین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے میں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو