جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔

کاملا ہیرئس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔ کاملا ہیرئس صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند رہ چکی ہیں۔

کاملا ہیرئس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ کاملا ہیرئس کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں، وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرئس کو چنا ہے، کاملا ہیرئس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کاملا ہیرئس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کاملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کاملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔

جوبائیڈن اور انکی نائب صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس کل تقریب سے خطاب کریں گے۔ امریکا کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو