مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ہنگامہ، لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہو کر جواب دینے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ آئینی و قومی ادارےکے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا، نیب عمارت پر پتھراؤ سے کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، نیب عملے کو بھی زخمی کیا گیا، ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کوفوری طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین کی منظوری کے بعد لیگی کارکنان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں، نیب کا کسی سیاسی جماعت اور گروہ سے کوئی تعلق نہیں، نیب تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں انجام دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو