بھارتی فوج کی بربریت، پاکستانی ہونے کا الزام لگا کر 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی اور پاکستانی ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

شہید کشمیریوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کو کام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ تین نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

قابض فوج نے خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی، بعد میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو ان کے اہل خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔

اہل خانہ نے ثبوت کے طور پر شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو