آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو