مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منانے کا اعلان

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام 14 اگست کو عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 15 اگست کو مقبوضہ وادی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس لیے وہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا یوم آزادی مکمل جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو