لوگ اپنی رقوم کو معاشی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی بجائے اسے محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے ہیں

بیلجیئم میں شہریوں کے پاس سیونگ اکاؤنٹس میں اس وقت 291.5 ارب یورو موجود ہیں۔

یہ اعداد و شمار نیشنل بینک آف بیلجیئم کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں ملک کے معاشی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ بینکوں کی جانب سے سیونگز پر نفع کی شرح انتہائی کم ہونے کے باوجود شہری اپنا پیسہ مسلسل بینکوں میں ہی منتقل کرنا پسند کر رہے ہیں۔اور یہ رقم اب ملک میں سیونگ اکاونٹس میں ایک نئے ریکارڈ 291.5 ارب یورو کے حجم کو جا پہنچی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں ان رقوم کا حجم 285.2 اور مئی میں 289.5 ارب یورو تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگ اپنی رقوم کو معاشی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی بجائے اسے محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو