14 ٹانگوں والا انتہائی بڑا لال بیگ گہرے سمندر سے دریافت

لوگ چھوٹے چھوٹے لال بیگوں سے ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر 14 ٹانگوں والا 20 انچ لمبا لال بیگ کسی کے سامنے آجائے تو وہ شاید خوف کے مارے ہی بے ہوش ہوجائے۔

اب تک اتنے بڑے لال بیگ صرف کسی فلم کی کہانی سمجھے جاتے تھے مگر سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس کی 14 ٹانگیں ہیں اور اس کا سائز 20 انچ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے محققین ایک بحری سروے پر تھے اور اس دوران انہیں انڈین اوشن یعنی بحر ہند کی گہرائی سے اب تک کا سب سے بڑا لال بیگ ملا ہے۔

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کی ٹیم نے گہرے سمندر سے 12 ہزار کے قریب سمندری حیاتیات جمع کیں جس میں حیرت انگیز 14 ٹانگوں اور 20 انچ کا لال بیگ بھی شامل ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل نئی قسم کا لال بیگ ہے جسے بیتھی نومس رکساسا (Bathynomus raksasa) کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک عام لال بیگ کی 6 انتہائی نازک ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن ملنے والا اس لال بیگ کی ٹانگیں موٹی اور زہریلی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو