ترکی کا پہلے بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

ترکی نے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے والے پہلے بحری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

سربراہ ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی اسماعیل ڈیمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ سمندری میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور میزائل جلد ہی سکیورٹی فورسز کے ہتھیاروں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔

اسماعیل ڈیمر نے مزید کہا کہ یہ میزائل ایک جدید ہتھیار ہے جو انسداد اقدامات، ٹارگٹ اپ ڈیٹ، دوبارہ حملہ اور ٹاسک کینسل کی صلاحیتوں کے علاوہ ڈی تھری روٹنگ سسٹم کی مزاحمت کی بدولت طے شدہ اور متحرک اہداف کے خلاف موثر ہے. اس میزائیل کو کسی بھی موسمی حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو