نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کو آج طلب کر رکھا تھا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے نیب کوخط لکھ کر پیشی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں اب 9 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو پیش ہوکربیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سلیم مانڈوی والا نے آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ نیب نے پیشی کے لیے 9 جولائی کی نئی تاریخ دی ہے اور وہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو