بلوچستان میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن کو 15 روز کی توسیع کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہئیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جب کہ جمعہ کے روز تما م کاروبا ر بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جب کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جب کہ سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال، پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ 10 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے، ریلی، جلوسوں، ڈبل سواری، سماجی، سیاسی مذہبی تقریبات پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو