مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہری کو اس کے تین سالہ بیٹے کے سامنے شہید کر دیا

سری نگر: ضلع سوپور اور رجوری میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کر دیا ہے.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور اور راجوڑی میں ایک بار بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ضلع سوپور میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہری کواسکے تین سالہ بیٹے کے سامنے بے دردی سے شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے مہینے میں بھارتی فورسز نے مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 54 کشمیریوں کو شہید کیا اور پرامن مظاہروں کے دوران 29 شہری بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، چھروں اور آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے 567 نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 82 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل تھی جب کہ 3 خواتین سے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو