کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیسز کنٹرول نہ ہوئے اور ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کے رہائشیوں کو 24 سے 36 گھنٹے دے رہے ہیں، ان علاقوں کےرہائشی کل رات تک راشن وغیرہ کےانتظامات کرلیں، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہوں گی۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جی نائن ٹو، تھری میں 3 دن تک ہر طرح کے مذہبی وسماجی اجتماعات پربھی پابندی ہوگی، ان علاقوں میں ہر24 گھنٹے بعد کورونا کےکیسزکاجائزہ لیں گے، شہریوں کو کسی بھی مشکل میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہوگی۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کراچی کمپنی مارکیٹ کو بھی مکمل سیل کردیا جائے گا، بھارہ کہو، ایچ نائن، شہزاد ٹاؤن اور دیگر سیکٹرز سیل کرکےکوروناوائرس پرقابوپایاگیا ہے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مشاورت کے بعد سیکٹرز سیل کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔