مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں کی وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ

کراچی میں مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو بنالی۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے حکام کے مطابق وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ہے جبکہ کونسلر مبارک ولیج کا کا کہنا ہے کہ پہلی بار مقامی لوگوں نے زیرآب ویڈیو بنائی ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا تھا کہ یہ وہیل شارک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے، وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی پہلی ویڈیو دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غوطہ خور غیر محفوظ طریقے سے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کررہے تھے، جسامت میں بڑی ہونے کے باعث یہ غوطہ خوروں کو زخمی کرسکتی ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو