نبوت مکمل ہو چکی، اب کسی نئے نبی نے نہیں آنا

حضرت محمد ﷺ نبوت کی عمارت کی وہ آخری اینٹ ہیں جس سے یہ عمارت تکمیل کو پہنچ چکی اب کسی نئے نبی نے نہیں آنا۔ آپ ﷺ خاتم النبیین ہیں ہمارا ایمان ہے اور جو یہ دعوی کرتا ہے وہ اللہ پر جھوٹ باندھ رہا ہوتا ہے اس کا یہ عمل اسے دوزخ کی ان گہرائیوں میں لے جائے گاجس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے اگر وطن عزیز میں نظام عدل کا مضبوط نفاذ ہو تو کسی کی جرات نہیں کہ ختم نبوت ﷺ پر بات کر سکے…..!!!

اللہ کریم نے آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کو ایسا دوام عطا فرمایا ہے کہ رہتی دنیا تک اور حشر تک قائم رہے گی۔ آپﷺ کی ذات اقدس پر کفار نے بھی اعتراض کئے لیکن ان کے اعتراض کا جواب اللہ کریم نے خود فرمایا۔ انبیاء کرام ؑ کی ہستیاں اللہ کریم کی پسندیدہ اور عزیز ترین ہستیاں ہوتی ہیں۔ کسی بھی معاملے کو آپ ﷺ کی بارگاہ میں پیش کریں تو اس کا حل وہاں سے مل جائیگا۔ کوئی تشنگی باقی نہیں رہتی۔

وطن عزیز میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ کمیشن میں قادیانیوں کو شامل کیا جائے یا نہ کیا جائے. اگر قانون اسلام کے مطابق ہو تو پھر اقلیت اور اکثریت کے حقوق میں کوئی فرق نہیں ہوگا. سب کو یکساں نظام عدل ملے گا۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہے شیاطین قید ہیں لیکن معاشرے میں بد عملی نظر آرہی ہے۔ سود کا لین دین اور باقی بد عنوانیاں بھی عروج پر ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ شیطنت کہاں پر ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم شیطان کی راہ پر اتنا چل چکے ہیں کہ شیطنت ہمارے اندرسرائیت کر چکی ہے ہم سب رمضان المبارک میں اپنا محاسبہ کر سکتے ہیں کہ ہمارے اندر کس حد تک شیطنت ہے ہمارے کردار سے ہمارے اعمال سے ہمیں خود کو دیکھ سکتے ہیں اور اللہ کریم سے معافی طلب کرنی چاہیے کہ اس بخشش کے عشرے میں اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔

اللہ کریم اس وبائی مرض سے رمضان المبارک کی برکت سے ہماری حفاظت فرمائیں او ر ہم بحیثیت قوم نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے ارشادات کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں۔ آمین

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی

شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ
امیر تنطیم الاخوان پاکستان
آن لائن جمعہ ویڈیو بیان دارالعرفان منارہ چکوال

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو