امریکی جنگی بحری بیڑے کے مزید اہلکار متاثر

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ میں تعینات 18 اہلکار کورونا کے مریض بن چکے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل تیوڈور روزویلٹ نامی نیو کلیئر ہتھیار سے لیس امریکی بحری بیڑے کے عملے میں 550 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جس میں پانچ ہزار افراد سوار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے اور اب تک 52 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نو لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد مہلک مرض سے متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو