رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کے بیان پہ سخت الفاظ ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے نامزد صدر ہیں اور پوری جماعت ان کی قیادت میں متحد ہے، انہیں کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے لیے زندگی کاسب سے بڑا اعزاز میاں نواز شریف کا اعتماد اور محبت ہے اور اس کے لیے ان کو کسی ‘شیدا ٹلی’ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں بھی موصوف شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے، موصوف آج جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے، بہتر ہے اپنے کام سے کام رکھیں، وہ بھی ان سے نہیں ہو پا رہا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف لندن سے جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، ان کی اپنی بھتیجی کے ساتھ نہیں بنتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں، شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنادیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو