وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افطار پارٹیوں پر پابندی لگادی

اب صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹی نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پائی پائی کی بچت کرنی ہے۔ اسی مقصد کے لیے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے.

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا. حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو