سعودی سپریم کورٹ کا ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے، حکم نامے کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آخری مرتبہ کوڑے مارے جانے کی سزا 2015ء میں دی گئی تھی جب ایک بلاگر کو سائبر کرائم اور توہین مذہب کے جرم کی سزا پر سرعام کوڑے مارے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو