پنجاب کے بعد، بلوچستان میں بھی دو ماہ کے کرائے مؤخر

کرایہ مانگنے یا دکان خالی کرانے والے جائیداد مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی: محکمہ داخلہ بلوچستان

حکومت بلوچستان نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث صوبے میں دکانوں کے کرائے دو ماہ کے لیے مؤخر کر دئیے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے لیے دکانوں کے کرایوں کی وصولی موخر کرتے ہوئے احکامات دیے ہیں۔

اعلامئے کے مطابق مالک دکان کرائے کی عدم ادائیگی پر دکان زبردستی اور غیر قانونی طور پر خالی نہیں کراسکتا، یہ احکامات 24 مارچ سے 24 مئی تک دو ماہ کے لیے ہوں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرایہ مانگنے یا دکان خالی کرانے والے جائیداد مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی. جبکہ پنجاب میں گھروں اور دکانوں کے کرائے موخر کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو