عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی بڑی کامیابی

بین الاقوامی ثالثی عدالت نے ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے بمعہ انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے: ترجمان این ڈی ٹی سی

عالمی ثالثی عدالت نےایرانی کمپنی کی جانب سے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کے مطابق ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف پیرس میں عالمی ثالثی ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستانی ادارے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے بمعہ انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ثالثی ادارے کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو