جرمن فٹبال لیگ دوبارہ شروع کرنےکا اعلان

جرمن فٹبال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جرمن فٹبال لیگ 9 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

جرمن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تمام میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے اور میچز سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔

جرمن فیڈریشن کے مطابق میچز کا انعقاد جرمن حکومت کی اجازت سے مشروط ہے اور کورونا کی کنٹرول صورتحال کے باعث اجازت ملنے کا امکان ہے۔

میچز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور چند شرائط تیار کی گئی ہیں جس کے تحت ہر پلیئر اپنی کٹ خود دھوئے گا اور ہر میچ میں کھلاڑیوں سمیت صرف 322 افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد فیس ماسک پہنیں گے جبکہ پریس کانفرنس بغیر افراد کے ورچوئل ہوگی۔

اسی طرح اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت تمام افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، کھلاڑی میچ سے قبل آپس میں مصافحہ نہیں کریں گے اور فوٹو کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو