سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی

ورلڈبینک نے دیار غیر سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی کی جانب اشارہ دیا ہے.

ورلڈبینک نے بیرون ملک مقیم افراد کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ترسیلات پر انحصار کرنے والے ملکوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ عالمی سطح پر ترسیلات میں 445 ارب ڈالر کمی کا سامنا ہوگا جب کہ گلوبل ترسیلات 19.7 فیصد کم رہیں گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق کورونا وبا سے امریکا، برطانیہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں سے ترسیلات زیادہ متاثرہوں گی۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترسیلات 22 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے جس کے بعد 2020 میں جنوبی ایشیا کےکارکنوں کی ترسیلات 109 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ترقی پزیرملکوں کے لیے ترسیلات لائف لائن ہیں، قوانین سے پاکستان، افغانستان کیلیے ترسیلات کی سروس کی لاگت میں اضافہ ہوگا، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کوسرمائے کی فراہمی کی روک تھام سے متعلق قوانین سے ترسیلات کی سروس کے خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو