14 کروڑ کے غبن کے الزام میں سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج سمیت 13 افراد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کر کے جنرل پوسٹ آفس میں 14 کروڑ روپے کا غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کر کے جنرل پوسٹ آفس میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

منیر شیخ کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 2014 سے 2018 کے دوران تقریباً 14 کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان نے جعلی دستخطوں اور دیگر طریقوں سے بھاری رقم اور قیمتی سامان خرد برد کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے، 6 گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج شاہین اقبال بھی شامل ہے جو کہ اس گروپ کا سرغنہ تھا۔

ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ ملزمان سے برآمد 2 کروڑ روپے کی رقم جی پی او اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے اور دیگر جنرل پوسٹ آفسز میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو