وزیراعظم کا کام بھوک اور موت کی مارکیٹنگ کرنا اور اس سے قوم کو ڈرانا نہیں : شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر لاک ڈاؤن سمیت ہر جگہ واضح حکمت عملی کا فقدان ہے۔

ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کام بھوک اور موت کی تشہیر کرنا اور اس سے قوم کو ڈرانا نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک محض ٹیلی تھون سے نہیں چل سکتا، ملک چلانے کے لیے مربوط اور مضبوط معاشی و انتظامی حکمت درکار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر اور بجلی و گیس کی قیمت میں بھی 50 فیصد یا ایک تہائی کمی کی جائے جبکہ ملک بھر میں مقامی حکومتیں بھی بحال کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کو سراہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم آٹا چینی ڈکیتی کے اصل کردار اور حقائق بے نقاب کرے گی اور ہماری طرف سے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر خان تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو