پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی سفارش

صوبے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے لوگ گھروں سے باہر نکلے اور کیسز میں اضافہ ہوا

لاہور: پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کردی گئی۔

پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کو صوبے میں مزید 1 ہفتہ بڑھانے کی سفارش کردی گئی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن بڑھنے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا اور نرمی کرنے سے عوام گھروں سے باہر نکل آئی۔

چینی ماہرین نے حکومتی کمیٹی کو مزید 2ماہ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن بڑھانے کی سفارش کی جبکہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دی۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کو 26 اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو