18 کھرب تک مالی خسارے کا تخمینہ

پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ ہے۔

لاہور: کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کیلیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے حکومت کو موجودہ بجٹ میں خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے اس مشکل وقت میں مختلف منصوبوں کو نظرانداز کر کے6 ارب روپے کے فنڈز نان ڈویلپمنٹ کیلیے منتقل کر دییے جو کرنٹ بجٹ میں انتظامی اور دیگر اخراجات پر استعمال کئے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو