علیم خان نے حکومت سازی کیلئے جہانگیر ترین کے جہاز کے استعمال سے متعلق پول کھول دی

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا.

چینی بحران کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا، اس سلسلے میں صرف جہانگیر ترین کی ملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا۔ انکوائری جاری ہے سب سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ چینی بحران کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچنے کا انکشاف کیا گیا جس کی جہانگیر ترین نے تردید کی ہے اور رپورٹ کے بعد سے ان کے وزیراعظم عمران خان سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جس کا اعتراف جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی کے شو میں بھی کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو