باکسر عامر خان نے لیاری کے 1500 گھرانوں کو راشن پہنچا دیا

غریبوں میں قومی باکسر نادر بلوچ کی مدد سے راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کیا گیا۔

انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا، قومی باکسرنادربلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو